فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے پیٹرنٹی کے سلسلے میں لی گئی چھٹیوں کے دوران بھی خوب کمائی کی ہے جس کے بعد وہ دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
فوربس کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ کو چھٹیوں کے دوران 800ملین ڈالر کی
آمدنی ہوئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کے چھٹے جبکہ امریکا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
31سالہ مارک زکر برگ امیر ترین شخصیات کی ٹاپ ٹین لسٹ میں سب سے کم عمر شخص ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ اپنی دولت کا99فیصد حصہ فلاحی کاموں کیلئے مختص کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔